14 فروری 2022 - 12:55
مقبوضہ فلسطین میں ہوئے دھماکے میں ایک صہیونی ہلاک

مقبوضہ فلسطین میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک صیہونی ہلاک ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقبوضہ فلسطین کے عسکلان کے ایک محلے میں ایک کار میں ہوئے دھماکے میں یک صیہونی ہلاک ہوگیا۔ یہ دھماکہ اتوار کی رات کو ہوا، جس میں متعدد صیہونی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس واقعے سے مربوط مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہے لیکن صیہونی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ واقعہ ایسی صورت میں انجام پایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حالت اور انکی بڑھتی گرفتاری اور قید کے بعد فلسطینی عوام کی مزاحمت میں مزید شدت پیدا ہو گئی ہے اور فلسطین کی مزاحمتی و استقامتی تنظیموں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے ورنہ اُسے جوابی اور انتقامی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242